منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

"پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام کسی حال میں غاصب اسرائیل کو قبول نہیں کرینگے”

30 ستمبر, 2025 20:48

کراچی: علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ غیور عوام کسی حال میں غاصب اسرائیل کو قبول نہیں کریں گے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں، فلسطین آخری نشانہ نہیں جبکہ گریٹر اسرائیل کا مطلب مشرق وسطی’ سے اسلامی حکومتوں کا خاتمہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی ایجنڈا اسرائیل کے قبضے کو مضبوط اور دائمی بنانے کیلئے ہے، تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو پوری قوت سے آواز اٹھانا ہو گی۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حامیوں کی پاک سر زمین پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔