منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

خیبرپختونخوا حکومت کے 2 اہم صوبائی وزرا نے استعفیٰ دیدیا

30 ستمبر, 2025 17:36

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء جس میں عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کابینہ کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نام دونوں وزراء نے اپنے استعفے ارسال کردیے ہیں جبکہ عاقب اللّٰہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے اُن سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔