سندھ میں ای وی ٹیکسی سب سے پہلے کس کو دی جائے گی؟ اہم خبر آگئی

Who Will Receive the First EV Taxi in Sindh? Important News Revealed
سندھ میں الیکٹرک وہیکل ٹیکسی (ای وی ٹیکسی) سروس کا آغاز رواں برس متوقع ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبے میں ای وی ٹیکسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ پاکستان میں پہلی بار اپنی الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور دسمبر تک عوام کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ ابتدائی طور پر خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی تاکہ خواتین مسافروں کو محفوظ اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، کراچی کی ٹرانسپورٹ میں ڈبل ڈیکر بسوں کے علاوہ مزید الیکٹرک بسوں کو بھی جلد شامل کیا جائے گا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے انفراسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر کام جاری ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے حکومتیں الیکٹرک وہیکل ٹرانسپورٹ کو فروغ دے رہی ہیں تاکہ پاکستان فضائی آلودگی کے خطرات سے نجات حاصل کر سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement