موٹرسائیکل سواروں کیلئے بری خبر، سخت قانون لاگو ہوگیا

Bad news for motorcyclists, strict law enforced
اسلام آباد پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف نئے ٹریفک قوانین پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بغیر ہیلمٹ، ون ویلنگ، لین وائلیشن اور فینسی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ تین روز شہریوں کو ان قوانین کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تھی۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کے دستے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مانیٹرنگ اور کارروائی کر رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی موٹرسائیکل پر ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ لازمی لگائیں، ہیلمٹ پہنیں اور اپنی لین میں رہیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا اور لین وائلیشن نہایت خطرناک ہے اور یہ قوانین شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے لازمی ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی موٹرسائیکلیں ضبط کر کے تھانوں میں بند کی جائیں گی۔
ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں پولیس کا تعاون کریں اور ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں کیونکہ یہ اقدامات نہ صرف ان کی اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے بھی ضروری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.