عوام کیلئے بڑی خوشخبری!! سرکاری نوکریوں کا اعلان؛ اپلائی کرنے کا طریقہ جان لیں

Great news for the unemployed: Jobs, jobs, and more jobs! Learn the complete application process.
کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے جدید نرسری منصوبے کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے جدید کمرشل نرسری منصوبے کے لیے مختلف اسامیوں پر کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقرریاں پروجیکٹ پے اسکیل (PPS) کے تحت کی جائیں گی جن کا مقصد ہارٹیکلچر، فلوریکلچر، مارکیٹنگ اور تکنیکی مہارت رکھنے والے ماہر افراد کی خدمات حاصل کرنا ہے۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بھرتی کی جانے والی اسامیوں میں سینئر منیجر نرسری، منیجر نرسری، اسسٹنٹ منیجرز (گرین ہاؤس، فلوریکلچر، ٹری نرسری، مارکیٹنگ، آرکیٹیکچر)، آٹوکیڈ آپریٹر، سپروائزرز، ٹیکنیکل آپریٹرز اور مختلف شعبوں کے لیے ہیلپرز شامل ہیں۔
ان عہدوں کے لیے امیدواروں کے پاس ہارٹیکلچر، ایگریکلچر، فاریسٹری، باٹنی، ماحولیاتی سائنسز یا آرکیٹیکچر میں ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ پلانٹ سائنسز، بائیوٹیکنالوجی، فلوریکلچر، آٹوکیڈ ڈیزائننگ اور مارکیٹنگ میں مہارت رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
سینئر سطح کی اسامیوں کے لیے کئی برسوں کا تجربہ بھی درکار ہوگا اور مختلف پوسٹوں کے لیے عمر کی حد 30 سے 45 برس مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہندگان صرف سی ڈی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جس کے دوران تعلیمی اسناد، تجربے کے سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور حالیہ تصویر اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔
سیریل نمبر 1 سے 9 تک کی اسامیوں کے لیے 2000 روپے نان ریفنڈایبل فیس بھی جمع کرانا ہوگی، جو فراہم کردہ QR کوڈ کے ذریعے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جبکہ نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
سی ڈی اے نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو امیدوار پہلے 18 مئی 2025 کے اشتہار کے تحت درخواست دے چکے ہیں، انہیں دوبارہ اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف شارٹ لسٹ امیدواروں کو ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا اور کسی بھی امیدوار کو ٹی اے/ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق بھرتی کیے جانے والے ملازمین کو ابتدائی طور پر دو سال کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا، جس میں کارکردگی اور ضرورت کے مطابق توسیع کی جا سکتی ہے۔ سی ڈی اے نے یہ بھرتیاں مکمل طور پر میرٹ پر کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایک تجربہ کار اور پیشہ ور ٹیم تشکیل دینا ہے تاکہ نرسری منصوبے کو کامیابی سے چلایا جا سکے۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل مکمل دستاویزات کے ساتھ درخواستیں جمع کرائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.