ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Big News for Those Getting a Driving License
اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کے حصول میں 500 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہری بڑی تعداد میں ٹریفک دفاتر اور خدمت مراکز کا رخ کر کے اپنے لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد پولیس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، لائسنس حاصل کرنے کے لیے 7 اکتوبر تک کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے ہی لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے جس کے لیے ’ای لرنر ایپ‘ کے ذریعے موبائل فون سے درخواست دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں فیض آباد ہیڈ آفس، ایف-6 اور دیگر تمام خدمت مراکز کے ساتھ ساتھ 13 تھانوں میں بھی لرنر پرمٹ کی سہولت دستیاب ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی خدمت وینز بھی مختلف علاقوں میں جا کر لائسنس کے اجرا کی سہولت فراہم کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی ہو۔ حمزہ ہمایوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنا لائسنس حاصل کریں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.