عوام کیلئے قرضے، لیپ ٹاپ اور بیرون ممالک نوکریاں؛ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کیا ہے؟ اسکیم میں اپلائی کرنے کا آسان طریقہ جانیں

Loans, Laptops, and Overseas Jobs for the Public: What is the Prime Minister’s Youth Program? Learn the Easy Way to Apply for the Scheme
وزیرِاعظم یوتھ پروگرام نے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے کاروبار، تعلیم اور بیرونِ ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد نئی سہولتوں کا آغاز کر دیا ہے۔
حکومتی عہدیداروں کے مطابق اس منصوبے کا مقصد نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے ضروری وسائل مہیا کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نوجوان کاروباری حضرات 3 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے لے کر اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں جبکہ بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے 10 لاکھ روپے تک کے خصوصی قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں جو ویزا اور سفر کے اخراجات پورے کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
رواں سال حکومت نے اس پروگرام کے لیے 75 ارب روپے مختص کیے ہیں، جب کہ ماضی میں مختلف مراحل کے دوران 186 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت دی جا چکی ہے۔ اس پروگرام میں مالی معاونت کے علاوہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کا قیام بھی شامل ہے جو نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز اور ملک بھر میں روزگار کے مواقع سے جوڑے گا۔
تعلیمی شعبے میں بھی خاص پیش رفت کی گئی ہے اور لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت اکتوبر تک ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسکالرشپس اور یونیورسٹی گرانٹس کی بحالی کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔
کھیلوں اور ثقافت کو بھی اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے جہاں عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کو پروفیشنل ٹریننگ دی جا رہی ہے اور روایتی کھیلوں جیسے ٹنٹ پیگنگ کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔
پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور کامن ویلتھ یوتھ الائنس سیکریٹریٹ اور یوتھ منسٹرز ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ حاصل کر لی ہے جس کے ذریعے 56 ممالک کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو گئے ہیں۔
مستقبل میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد بھی شامل ہے جس میں اسٹارٹ اپ گائیڈنس، جاب فیئرز اور عالمی ماہرین کی ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پروگرام کے ہر مرحلے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو بھرپور فائدہ پہنچے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.