پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مستحکم ہورہی ہے، صدر مملکت

01 اکتوبر, 2025 09:42

اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی آزمودہ دوستی مزید مستحکم ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76 ویں قومی دن کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور صدر شی جن پنگ کی قیادت نے چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کا ترقی، اتحاد اور اختراع کا شاندار سفر نہ صرف قابلِ فخر ہے بلکہ دنیا کے لیے ایک مثال بھی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کا حامی ہے اور دونوں ممالک کے عوامی تعلقات پاکستان-چین کی قریبی شراکت داری کی اصل بنیاد ہیں۔

آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورۂ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روابط کے فروغ اور تعاون کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔

انہوں نے چینی عوام کی خوشحالی، کامیابیوں اور مسلسل ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔