پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2مختلف کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 13دہشتگرد ہلاک

01 اکتوبر, 2025 18:35

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 13 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 13دہشتگرد ہلاک کیے۔

قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان کے 4دہشتگرد گرفتار کیے گئے جبکہ دہشتگرد خواتین کا روپ بدل کر بھاگنے کی کوشش میں ناکام ثابت ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہے جبکہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔