کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کا بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جن میں غزا بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کامیاب کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.