پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

اسلام آباد کے کون سے 30 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی؟ اہم خبر آگئی

01 اکتوبر, 2025 10:57

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن "ڈیجیٹل پاکستان” کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے اشتراک سے اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مقامات کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے اور رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک یہ سہولت شہریوں کے لیے دستیاب ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک سیکریٹریٹ سے آئی جے پی روڈ تک 14 میٹرو اسٹیشنز، فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ 26 نمبر تک 7 میٹرو اسٹیشنز، سی ڈی اے اسپتال، جیپنیز پارک، لیک ویو پارک، دامنِ کوہ، فاطمہ جناح پارک، سنڈے بازار (G-6)، سنڈے بازار (H-9)، سیکٹر F-6 اور سیکٹر F-7 کے مراکز پر مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو مفت انٹرنیٹ تک آسان رسائی فراہم کرنا اور ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنا ہے، تاکہ ملک میں ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔