ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Alarm Bells Ring for Those Without a Driving License
بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے چالان کی رقم میں نمایاں اضافہ کردیا گیا۔
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے چالان کی رقم میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل سوار کو 20 ہزار، کار ڈرائیور کو 30 ہزار اور ہیوی وہیکلز چلانے والوں کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے انکشاف کیا کہ پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر چالان کی رقم ایک لاکھ روپے تک لے جانے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم سندھ حکومت نے اس حد سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ڈرائیونگ لائسنس کے نظام کو بہتر نہیں بنایا جائے گا، ٹریفک کا نظم و ضبط ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک تقریباً تین لاکھ شہری آن لائن نظام کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
دوسری جانب کراچی میں شہریوں کو جعلی ٹریفک چالان کے جھوٹے پیغامات موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اس پر ٹریفک پولیس نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن ایپ کے ذریعے چالان کی ادائیگی سے متعلق ملنے والے پیغامات جعلی، گمراہ کن اور دھوکہ دہی پر مبنی ہیں، جن کا ٹریفک پولیس یا کسی بھی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.