سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Bad News for Government Employees: Which Facilities Have Been Withdrawn?
وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کر لیا گیا اور ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے وزارت خزانہ جلد وزیراعظم کو سمری ارسال کرے گی۔ اس الاؤنس کی حتمی منظوری وزیراعظم کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کو ایک بار پھر یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.