اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

02 اکتوبر, 2025 11:13

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاکستان عام شہریوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے، اور ہر پاکستانی شہری بیرون ملک سفر کے لیے پاسپورٹ حاصل کرنے کا حق رکھتا ہے۔

 پاسپورٹ نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کرتا ہے بلکہ بیرون ممالک میں قیام کے دوران انہیں پاکستان کے سفارتی اور قونصلر نمائندوں کے ذریعے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

پہلی مرتبہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست گزار کو متعلقہ پاسپورٹ دفتر یا فارن مشن میں مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ جانا ہوتا ہے۔ ان میں اصل بینک چالان یا ای-ادائیگی کا ثبوت (پی ایس آئی ڈی نمبر کے ساتھ)، درست شناختی کارڈ یا نائیکوپ کی فوٹو کاپی، سرکاری ملازمین کے لیے متعلقہ ادارے کا این او سی اور دوہری شہریت رکھنے والوں کے لیے غیر ملکی پاسپورٹ کی کاپی شامل ہے۔

اکتوبر 2025 کے لیے پاسپورٹ فیس کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس پانچ سال کے لیے 4,500 روپے اور دس سال کے لیے 6,700 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ارجنٹ فیس بالترتیب 7,500 اور 11,200 روپے ہے۔

 72 صفحات والے پاسپورٹ کی فیس پانچ سال کے لیے 8,200 روپے اور دس سال کے لیے 12,400 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ فیس 13,500 اور 20,200 روپے وصول کی جائے گی۔ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس عام زمرے میں پانچ سال کے لیے 9,000 روپے اور دس سال کے لیے 13,500 روپے ہے، جبکہ ارجنٹ پر 18,000 اور 27,000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

پاسپورٹ دفتر نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درخواست دیتے وقت تمام مطلوبہ دستاویزات ہمراہ لے کر جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔