اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر آگئی

02 اکتوبر, 2025 13:06

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی میں تیزی کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن نے مانچسٹر میں اپنے کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کے انتظامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ عملے کے لیے مانچسٹر میں ہوٹل سروسز فراہم کرنے کی درخواستیں 3 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، جو پی آئی اے کے شعبہ سپلائی چین کے جنرل منیجر پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی اجازت دی گئی تھی، جس کے بعد فوری طور پر انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

آئندہ ماہ قومی ایئرلائن برطانیہ کے لیے براہِ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی، جس کے ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ بعد ازاں لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، پی آئی اے کو پانچ سال کے لیے سیکیورٹی اور کارگو سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں، جن کے تحت قومی ایئرلائن مسافروں کے علاوہ کارگو کی ترسیل کے لیے بھی پروازیں آپریٹ کر سکے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔