پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

02 اکتوبر, 2025 10:46

وزارت صنعت و پیداوار نے ای بائیکس اسکیم کے تحت ملک گیر سطح پر موصول ہونے والی درخواستوں کی پہلی قرعہ اندازی مکمل کر لی ہے۔

ترجمان وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اس اسکیم کے لیے ملک بھر سے 2 لاکھ 69 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 41 ہزار افراد کو شفاف ای بیلٹنگ کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔ اس ضمن میں کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر براہِ راست سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر 50 ہزار روپے کا بینک قرضہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ خریدار کو 80 ہزار روپے خود ادا کرنے ہوں گے۔ اسی طرح الیکٹرک رکشوں پر 2 لاکھ سے 4 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جائے گی۔

وزارت کے مطابق ای بائیکس اسکیم کی پہلی قرعہ اندازی جدید، محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل کی گئی، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا گیا۔ حکومت کی جانب سے جون 2025 تک ای بائیکس پر 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد شہریوں کو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔