اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچتا ہوں، صدر مملکت

02 اکتوبر, 2025 13:15

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنگوں کا نہیں، معاشی ترقی کا سوچتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگوں کے نہیں بلکہ معاشی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ چین کے مؤقف کی حمایت اور تائید کی ہے اور پاکستان کی بندرگاہیں چین کے لیے قریب ترین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا اور ہر طرح کے حالات میں پاکستان، چین کے ساتھ کھڑا ہے، چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں اور مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، ترقی سب کا حق ہے اور چین سے ہمارا تعاون اب خلا تک پہنچ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کا مستقبل تابناک ہے اور پورا خطہ اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا، آئندہ نسلوں کو باور کروانا ہے کہ وسائل کے بہتر استعمال سے خود انحصاری ممکن ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور سی پیک کی کامیابی سے پورا خطہ ترقی کرے گا اور روابط مضبوط ہوں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بندرگاہوں کی ترقی سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور معاشی ترقی ہی قوموں کو جوڑتی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کے پاس شمسی اور ہوا سے بجلی پیداوار کا وسیع تجربہ ہے اور پاک چین تعاون سے قابل تجدید توانائی منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، ریلوے میں بھی چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں اور توانائی کے شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔