اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عوام ٹیکس ادا کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، محمد اورنگزیب

02 اکتوبر, 2025 11:30

پشاور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ٹیکس ادا کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہی ہے، ٹیکس پالیسی کا فنکشن اب ایف بی آر کے پاس نہیں ہوگا، ایف بی آر کا کام صرف ٹیکس اکٹھا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ ٹیکس پالیسی آفس کی جانب سے پیش کیا جائے گا اور یہ بجٹ ایک مستحکم بجٹ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 4.3 ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے نقصانات پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری امداد نہیں مانگی جائے گی، بلکہ پہلے کوشش ہوگی کہ متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو پر معاملات درست کیے جائیں۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات کے بلبوتے پر ترقی کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ اگر عوام ٹیکس ادا کریں گے تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔