آئی ایم ایف نے حکومت کو گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے روک دیا

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ورچوئل مذاکرات کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کو گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کرنے سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گندم کی سپورٹ پرائس 4500 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اندرون خانہ اختلافات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
اسلام آباد سے موصول اطلاعات کے مطابق اگلے سال 1.5 ارب ڈالر مالیت کی گندم درآمد کرنا پڑ سکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی وفاق گندم فراہم کرتا ہے جبکہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اس وقت گندم کے اسٹریٹجک ذخائر پر کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال ملک میں گندم کا بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.