اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ! صحافیوں پر بدترین تشدد

Islamabad Police storm National Press Club
اسلام آباد میں ایک ناخوشگوار واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس اہلکار نیشنل پریس کلب کے اندر داخل ہوئے۔ اس دوران کلب کے کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اطلاعات ملی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق کچھ صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا جبکہ کیمرے اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہی تھی۔ احتجاج کے دوران پولیس کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی، تاہم اس بات پر سوال اٹھ رہے ہیں کہ اہلکار پریس کلب کے اندر کیوں داخل ہوئے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے پریس کلب کے کسی ذمہ دار کو اعتماد میں نہیں لیا اور براہِ راست اندر داخل ہو گئی۔ ان کے مطابق، پولیس نے صحافیوں کے کیمرے اور موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی۔
افضل بٹ نے پولیس کی کارروائی کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ اس واقعے کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافتی برادری اس اقدام کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.