غزہ جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا حملہ، مشتاق خان سمیت درجنوں گرفتار، ایک کشتی غزہ کی حدود میں پہنچ گئی

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کا دھاوا، سینیٹر مشتاق سمیت کئی افراد زیرِ حراست
غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر دھاوا بول دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک کشتی غزہ کی حدود میں پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو گھیرے میں لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپوں سے حملہ کیا۔
یہ فلوٹیلا غزہ کے قحط زدہ عوام کے لیے امداد لے کر جا رہا تھا جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما گریٹا تھنبرگ اور دیگر کارکنوں سمیت تقریباً 500 افراد سوار ہیں۔
🚨 احتجاجی کال – نیشنل پریس کلب اسلام آباد
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو اسرائیلی قابض فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔
یہ وقت گھر سے نکل کر سینیٹر مشتاق احمد اور انکے ساتھ 44 ممالک کے رضاکاروں کی رہائی کے مطالبے کا ہے۔
🗓️ 2 اکتوبر بروز جمعرات
⏰3 بجے دو پہر
📍 نیشنل پریس کلب اسلام… pic.twitter.com/LG0gWjTjOP— Pak – Palestine Forum (@Pak_PalForum) October 1, 2025
فلوٹیلا منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوج ایک جہاز میں داخل ہوئی اور وہاں موجود تمام ارکان کو حراست میں لے لیا۔
پاک فلسطین فورم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ مشتاق احمد خان کو بھی اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے، جبکہ اس گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی افواج کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ان جہازوں میں 44 ممالک کے 450 امدادی کارکن موجود ہیں اور ہم ان تمام افراد کے تحفظ کے لیے دعاگو ہیں جنہیں اسرائیل نے غیر قانونی حراست میں لیا ہے۔
Pakistan strongly condemns the dastardly attack by Israeli forces on the 40 vessel Samud Gaza flotilla, carrying over 450 humanitarian workers from 44 countries.
We hope and pray for the safety of all those who have been illegally apprehended by Israeli forces and call for their…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 1, 2025
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے امداد لے کر جا رہے تھے، یہ بربریت بند ہونی چاہیے اور امن کو موقع دینا چاہیے۔
فلوٹیلا کو روکنا اور کارکنوں کو گرفتار کرنا بحری قزاقی اور دہشتگردی ہے، حماس
غزہ: حماس نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بحری قزاقی اور دہشت گردی قرار دیا ہے۔
حماس کے مطابق فلوٹیلا کو روکنے اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کارروائی دنیا بھر کے عوام کے غصے کو مزید بھڑکائے گی، یہ ایک وحشیانہ حملہ ہے جس میں بین الاقوامی یکجہتی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے واضح کیا کہ کارکن غزہ پٹی میں محصور لوگوں کو ہنگامی امداد پہنچانے کے لیے ایک فوری انسانی مشن پر تھے۔
بیان میں دنیا بھر کے آزاد عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کریں جبکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کریں۔
حماس نے مطالبہ کیا کہ یکجہتی کے کارکنوں اور ان کے بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
غزہ جانے والے فلوٹیلا کو اسرائیلی فوج کی وارننگ
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.