لسبیلہ اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی

لسبیلہ اوتھل میں مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی
لسبیلہ: تحصیل اوتھل کے زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر لاشوں کے ساتھ قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی، حادثے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوا تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.