موٹرسائیکل اور گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار!! اہم فیصلہ ہوگیا

Motorcycle and Car Owners, Beware!! Important Decision Announced
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے خبردار ہونے کا وقت آ گیا ہے، کیونکہ کراچی میں ٹریفک پولیس نے باقاعدہ طور پر ای چالان سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔
ای چالان نظام کے تحت شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی فوری نشاندہی ہوگی اور کمپیوٹرائزڈ چالان خودکار طریقے سے جاری کیا جائے گا۔
ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شہریوں کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی، کیونکہ سمارٹ نظام کے تحت خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ای چالان سسٹم نہ صرف ٹریفک قوانین کے نفاذ کو مؤثر بنائے گا بلکہ حادثات کی شرح میں کمی لانے کا بھی سبب بنے گا۔
پولیس حکام کے مطابق چالان کا ڈیجیٹل ریکارڈ مرتب کیا جائے گا اور شہریوں کو یہ چالان بذریعہ ڈاک ان کے گھروں پر موصول ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ شہری ٹریفک پولیس کی آفیشل موبائل ایپ کے ذریعے بھی اپنے چالان کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔
حکام نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں بھی بہتری لائی گئی ہے اور اب تک تین لاکھ سے زائد شہری آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر چکے ہیں، جس کا مقصد ٹریفک کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز نے اس نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے، سڑکیں خستہ حال اور ٹریفک سگنلز ناقص ہیں، ایسے میں شہریوں پر صرف چالان عائد کرنا انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.