گرفتاری سے قبل مشتاق احمد خان کا پاکستانیوں کیلیے آخری آڈیو پیغام وائرل

گرفتاری سے قبل مشتاق احمد خان کا پاکستانیوں کیلیے آخری آڈیو پیغام وائرل
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتاری سے قبل ان کا آخری آڈیو پیغام ان کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں انہوں نے پاکستانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔
پیغام میں مشتاق احمد خان نے کہا کہ جس طرح یورپ کے عوام فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، اسی طرح پاکستانیوں کو بھی اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔
فیس بک پیج کے منتظم کے مطابق یہ پیغام رات تین بجے کے قریب موصول ہوا جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
منتظم نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ دو برس سے قوم کو یہ باور کراتے رہے کہ غزہ میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف اپنی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا واحد راستہ عوامی احتجاج ہے۔ اب جبکہ وہ خود اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں، امید ہے کہ قوم ضرور باہر نکلے گی۔
واضح رہے کہ مشتاق احمد خان نے اپنے آخری ویڈیو پیغام میں بھی پاک فلسطین فورم کی کال پر عوام سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی تھی۔
اس حوالے سے آج سہ پہر تین بجے اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور کراچی میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.