ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی مذمت

02 اکتوبر, 2025 10:30

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صمود فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری اور 500 بین الاقوامی کارکن شامل تھے جو فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد غزہ لے جا رہے تھے، کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ اسرائیلی اقدام فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی امداد کی رکاوٹ چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں تک بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی جاری رکھے گا اور فلسطین کے حقِ خودارادیت اور ایک خود مختار ریاست کے قیام کی حمایت بھی کرتا رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔