اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کاچیلنج

02 اکتوبر, 2025 19:11

پنجاب اور سندھ کے سیاسی رہنماؤں کے درمیان گرما گرمی بڑھنے لگے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے۔

ایک بیان میں پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں17سال سے حکومت ہے اور مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو ابھی 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے رہ نما 17 سال میں اپنے 17 عوامی فلاح کے منصوبوں کو نہیں گنوا سکتے، مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبےشروع کردیےجن میں 50 مکمل بھی ہوچکے ہیں، مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر میں 90 ہزار گھر دیے ، 80 ہزار اسکالرشپ دیں، کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں۔ شرمیلا فاروقی کے حوالے سے انھوں نے کہا میں ان کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار ہوں کارکردگی پر مقابلہ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔