سخت شرائط نافذ!!! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی

Car Enthusiasts, Get Ready: Which Cars Will Now Be Cheaper? Major Decision Announced
حکومت نے یکم اکتوبر 2025 سے امپورٹڈ گاڑیوں پر سخت معیار اور حفاظتی ضوابط نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں گاڑیوں کے سیفٹی اور کوالٹی اسٹینڈرڈز کی تعداد 17 سے بڑھا کر 62 کر دی گئی ہے، جو کہ آئی ایم ایف کی شرط کے تحت لاگو کی جا رہی ہیں۔
نئے قواعد امپورٹڈ گاڑیوں پر یکم اکتوبر 2025 سے نافذ ہوں گے جبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر یہ قوانین مرحلہ وار لاگو کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ چھوٹی، کمرشل اور بڑی گاڑیوں کو لازمی طور پر ان 62 معیار پر پورا اترنا ہوگا۔ امپورٹڈ گاڑیوں کے لیے ماحول، سیفٹی، معیار اور ٹیسٹنگ کے بین الاقوامی سرٹیفکیٹس لازمی قرار دیے گئے ہیں۔
اب گاڑیوں کی درآمد صرف کمرشل امپورٹرز کر سکیں گے اور مختلف ممالک سے امپورٹ کرنے والی گاڑیوں کے لیے متعلقہ ملکوں کے سرٹیفیکیشن کا حصول لازمی ہوگا، جیسے جاپان، کوریا اور چین سے امپورٹ ہونے والی گاڑیوں کے لیے مخصوص انسٹیٹیوٹس کے سرٹیفیکیٹس۔
مزید برآں، امپورٹ کی گئی گاڑیوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائے گی جس کے اخراجات امپورٹر خود برداشت کرے گا۔ امپورٹ کی گئی گاڑی اگر حادثے میں تباہ حال ہو، مائلیج ٹیمپرڈ کیا گیا ہو، شیشے یا لائٹس خراب ہوں، یا ایئربیگ کی ویری فکیشن نہ ہو تو ایسی گاڑی کو درآمد کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، ناقص ٹائر، چیسز اور انجن نمبر نہ ہونے والی گاڑیوں کی بھی درآمد پر پابندی ہوگی۔
الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی علیحدہ شرائط رکھی گئی ہیں جن میں بیٹری کی لائف، پرفارمنس، پائیداری، چارجنگ اسٹینڈرڈ اور بیٹری ری سائیکلنگ کی جانچ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ماحول کو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ ملک میں اعلیٰ معیار کی گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کو محفوظ و معیاری گاڑیاں مہیا ہوں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.