بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں کارروائی کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، یہ دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مکمل امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.