وفاقی ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Big news for federal employees: A major decision by the government.
وفاقی ملازمین کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ان کی ماہانہ رینٹل سیلنگ میں نمایاں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن نے تمام کیٹیگریز کے ملازمین کے لیے کرایہ الاؤنس (رینٹل سیلنگ) میں 85 فیصد یکساں اضافے کی سفارش کی ہے۔
وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے مختلف گریڈز کے لیے الگ الگ شرح سے اضافے کی تجویز تیار کی ہے، جو کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی۔
وزارت نے گریڈ 1 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 100 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، جبکہ گریڈ 11 سے 16 تک کے ملازمین کے لیے 75 فیصد، گریڈ 17 سے 19 کے افسروں کے لیے 65 فیصد اور گریڈ 20 سے 22 کے افسران کے لیے 60 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے یہ تجاویز فنانس ڈویژن کو ارسال کی تھیں، جس پر فنانس ڈویژن نے تحریری طور پر اپنی رائے دیتے ہوئے تمام کیٹیگریز کے لیے یکساں 85 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ کا معاملہ طویل عرصے سے التوا کا شکار ہے۔ اس حوالے سے اب تک تین مرتبہ مارکیٹ سروے بھی کرائے جا چکے ہیں، جن میں پہلا سروے اسٹیٹ آفس، دوسرا پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)، اور تیسرا پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے انجام دیا تھا۔
لاکھوں وفاقی ملازمین اب اس امید میں ہیں کہ رینٹل سیلنگ میں یہ مجوزہ اضافہ جلد منظور ہو کر عملی شکل اختیار کرے گا، جس سے مہنگائی کے اس دور میں انہیں مالی ریلیف میسر آ سکے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.