پاکستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کے لیے بین الاقوامی رابطے جاری ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا ایک اہم انسانی مشن ہے جو عالمی یکجہتی اور اخلاقی عزم کی علامت ہے، پاکستان نے اس سلسلے میں 15 ممالک کے ساتھ مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے فلوٹیلا کی سلامتی پر اپنے خدشات اور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ فلوٹیلا میں سوار پاکستانی شہریوں کی سلامتی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور اس معاملے پر خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی رہائی اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے اتحادی ممالک سے رابطے جاری ہیں، حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے لیے پُرعزم ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.