اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بیروزگاروں کیلئے بڑی خوشخبری؛ نوکریاں ہی نوکریاں!!! جانیں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

03 اکتوبر, 2025 11:41

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) لاہور نے مختلف اہم عہدوں پر بھرتی کے لیے ہنرمند، محنتی اور پرجوش افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اور ایک محفوظ و ترقی یافتہ پنجاب کے قیام میں کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو یہ ایک بہترین موقع ہے۔ پی ایس سی اے اپنے جاری جدید منصوبوں کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے تاکہ شہریوں کے تحفظ کو مزید مؤثر اور عوامی سہولیات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

اعلان کے مطابق جن آسامیوں پر بھرتی کی جا رہی ہے ان میں ایگزیکٹو آفیسر (ڈیٹا سائنس)، ایگزیکٹو آفیسر (انفارمیشن اینڈ ڈیٹا سیکیورٹی)، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر (جی آئی ایس)، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر (آرٹیفیشل انٹیلیجنس/مشین لرننگ) اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر (قانون) شامل ہیں۔ یہ تمام عہدے کنٹریکٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے، جہاں منتخب امیدواروں کو پیشہ ورانہ ماحول اور ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

درخواست دینے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن فارم کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروائیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات اور درخواست فارم کے لیے پی ایس سی اے کی ویب سائٹ psca.gop.pk/career پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی وضاحت یا سوال کے لیے امیدوار [email protected]

 پر ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔