سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں دینے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Saudi Arabia Grants Umrah Permission to All Types of Visa Holders
سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے کے افراد کیلئے وزارتِ مذہبی امور نے اہم اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ حج واجبات کی دوسری قسط بروقت جمع نہ کروانے والے افراد کی درخواستیں منسوخ تصور کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق دوسری قسط 3 نومبر سے 10 نومبر کے دوران وصول کی جائے گی، اور مقررہ مدت کے بعد قسط جمع نہ کرانے والوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے افراد کی پہلی قسط کی رقم وزارت کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس میں واپس بھیج دی جائے گی۔
حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں فی کس ساڑھے 6 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، اور یہ رقم ملک کے 14 منتخب بینکوں کے ذریعے جمع کروائی جا سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار دوسری قسط کی ادائیگی کے وقت حج پیکیج میں تبدیلی کر سکتے ہیں، تاہم قسط جمع کروانے کے بعد کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہو گی۔
وزارت کی جانب سے رہائشی پیکیجز کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہیں۔ جس کے مطابق اگر کوئی حاجی ڈبل بیڈ فیملی روم کا انتخاب کرتا ہے تو اسے اضافی دو لاکھ روپے فی کس، جبکہ ٹرپل بیڈ فیملی روم لینے کی صورت میں 67 ہزار روپے فی کس اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
وزارتِ مذہبی امور نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ان کا حج سفر متاثر نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.