اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

محکمہ موسمیات سے ’ٹروپیکل سائیکلون‘ کا چھٹا الرٹ جاری

03 اکتوبر, 2025 21:44

محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے چھٹا الرٹ جاری کردیا۔

الرٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈپریشن شدت اختیار کرکے طوفان میں تبدیل ہوگیا، طوفانی شکتی کراچی سے تقریباً 360 کلو میٹر جنوب میں موجود ہے۔ آیندہ 24 گھنٹوں میں شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، کراچی میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹا ہوائیں چلنے کے امکان کے پیش نظر ماہی گیروں کو 5 اکتوبر گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اکتوبر تک بحریرہ عرب میں سمندر کی صورت حال انتہائی خطرناک رہے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔