سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ

New system of stiff fines and demerit points implemented for violating traffic rules in Sindh
حکومت سندھ نے ٹریفک خلاف ورزی کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پر نیا سسٹم نافذ کردیا۔
سخت جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کے نظام کا مقصد شہریوں کی جانیں بچانا اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق اوور سپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے، اوورلوڈنگ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ نئی فہرست میں مختلف اقسام کی گاڑیوں کے جرمانے بڑھا دیے گئے ہیں جن میں موٹر سائیکل، کار/جیپ، پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔
اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کے لیے 5 ہزار، کار کے لیے 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ اور6پوائنٹس عائد کیے جائیں گے، جبکہ لاپروائی سے ڈرائیونگ پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کا نفاذ ہوگا۔
ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے، دھندلے شیشے استعمال کرنے، غلط لین میں گاڑی چلانے اور مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر بھی بھاری سزائیں دی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سگنل توڑنا، اوور اسپیڈنگ اور ون وہیلنگ معمولی خلاف ورزیاں نہیں بلکہ جان لیوا حرکات ہیں جن کی وجہ سے ڈرائیور کے علاوہ دوسرے افراد بھی شدید خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بار بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.