اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

قطار نہ انتظار!! پاکستانیوں کیلئے نادرا نے بڑا اعلان کر دیا

03 اکتوبر, 2025 10:39

ملک بھر کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نادرا دفاتر میں اب طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ہونے جا رہی ہے۔

 نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت شہری پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب پاکستان کے کسی بھی حصے میں موجود شہری، اپنے قریبی نادرا مرکز پر جانے سے قبل موبائل ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔

مقررہ وقت پر دفتر پہنچنے والے افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے گی، جس سے انہیں لمبی قطاروں میں لگنے اور وقت ضائع ہونے سے نجات ملے گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ یہ قدم عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے حصول کا عمل زیادہ مؤثر، آسان اور تیز بنایا جا سکے۔

 واضح رہے کہ نادرا ملک و بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔