اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز

03 اکتوبر, 2025 10:05

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ ہے اور اسے عوام پر ہی خرچ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، مریم نواز نے وفد کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شرکائے کورس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ حکمران کا ہر فیصلہ براہِ راست عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، دنیا میں معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ملک کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مقامی حکومت کے خلاف نہیں ہیں بلکہ اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔