اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا

03 اکتوبر, 2025 00:10

آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج کے بعد حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہو گیا۔

 

وفد کی قیادت راجا پرویز اشرف نے کی، دوسری جانب جوائنٹ کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، امجد علی اور انجم زمان اعوان نے کی۔

کمیٹی نے مزید مشاورت کے لیے وقت مانگا، جبکہ مذاکرات کا اگلا دور کل متوقع ہے۔ مذاکرات میں جمہوری عمل کے فروغ اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 72 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

 

وفاقی وزرا نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے۔ رہ نما ن لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، جبکہ احسن اقبال نے شرپسند عناصر کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔