اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

امریکی صدر کا حماس کو معاہدہ قبول کرنے کیلیے اتوار کی شام تک کا الٹی میٹم

03 اکتوبر, 2025 20:26

امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے معاملے کو حتمی نتیجے تک پہنچانے کا فیصزلہ کرلیا۔ اس مرتبہ ٹرنہ نے حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے اتوار تک کی ڈیڈ لائن جاری کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس معاہدے کے لیے آخری موقع ہے اس معاہدے پر دیگر ممالک بھی دستخط کرچکے ہیں۔

 

امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدے کے نتیجے میں حماس کے افراد کی بھی جان بچ جائے گی۔

ٹرمپ نے فلسطینیوں کو بھی خبردار کیا کہ بےگناہ فلسطینی غزہ شہر کو خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

خیال رہےکہ رواں ہفتے امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 20 نکاتی غزہ امن معاہدے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ اس پر تمام مسلم اور عرب ملکوں نے اتفاق کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔