مغربی ممالک یوکرین کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہے ہیں، روسی صدر

مغربی ممالک یوکرین کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہے ہیں، روسی صدر
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین کو صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یوکرین جنگ کی سب سے زیادہ ذمہ داری مغربی یورپ پر عائد ہوتی ہے، اگر نیٹو روس کی سرحدوں کی جانب توسیع نہ کرتا تو اس تنازع سے بچا جاسکتا تھا۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کا یہ المیہ دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے تکلیف دہ اور دردناک ہے، تاہم مغربی ممالک کو یوکرین میں ہونے والی تباہی پر کوئی افسوس نہیں، بلکہ وہ صرف اپنے مفادات کے لیے یوکرین کو استعمال کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یوکرین پر حملے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر ہوتے تو یہ تنازع شروع ہی نہ ہوتا، یورپی ممالک روس کے ساتھ جنگ کے خطرات خود پیدا کررہے ہیں۔
روسی صدر نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی روس کا فوجی میدان میں مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو آگے بڑھ کر دیکھ لے، دنیا میں کوئی ایسی طاقت موجود نہیں جو کسی ملک کو حکم دے سکے کہ اسے کیا کرنا ہے۔
پیوٹن نے کہا کہ دنیا کو کوئی ایک طاقت تنہا نہیں چلاسکتی اور روس کے بغیر عالمی توازن قائم نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مخالفین روس کو عالمی نظام سے باہر نکالنے میں ناکام رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.