اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

دنیا کے سب سے بڑے کینسراسپتال کی لاہورمیں تعمیر جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

03 اکتوبر, 2025 17:57

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کو مزید 40 بسوں کا تحفہ دینے آئی ہوں 70 کے قریب بسیں دسمبر میں آجائیں گی۔ انھوں ںے مزید کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال لاہور میں بن رہاہے نواز شریف کینسر اسپتال پرتیزی سے کام جاری ہے۔

مریم نواز نےکہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات  کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، الیکٹرک بسوں کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا پنجاب کے ہر کونے کونے تک میٹرو بسز پہنچائی گئی ہیں، تمام بسوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجودہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ لاہور آکر کہتے ہیں ایسا لگتا ہے ہم دوسرے ملک آگئے، ساتھ میں پنجاب کا وزیراعلیٰ ہمیں دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے کئی شہر ایسے ہیں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ موجود نہیں، اب میانوالی کے لوگ  بھی کہتے ہیں مریم نواز کی بس آگئی، میانوالی سے ایک شخص اقتدار کی کرسی پر بھی پہنچا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ بنانے کے لیے دن رات کام کررہی ہوں نومبر میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بن جائے گی۔ انھوں ںے کہا پنجاب میں تاریخ کا بدترین آیا، سیلاب سے متاثرہ 20لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈ دیں گے، 3ہزار روپے ماہانہ بھی دیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔