اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ بیانات نوٹ کیے گئے ہیں، ترجمان پاک فوج

04 اکتوبر, 2025 19:31

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بھارتی اعلیٰ سطح کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کی ایک اور کوشش کی جانب اشار ہ کرتے ہیں، غیرذمہ دارانہ بیانات خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان کے مطابق بھارت کئی دہائیوں سے خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، دنیا بھر میں دہشتگردی میں ملوث بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔ دنیا اب بھارت کو علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرچکی ہے، بھارت اب اپنے لڑاکا طیاروں کے ملبے اور پاکستان کی صلاحیت کو بھول گیا ہے۔

بیان کے مطابق متنبہ کرتے ہیں اگر کوئی ایڈونچر کیا گیا تو ہولناک جواب دیا جائے گا، بھارت نے رواں سال جارحیت کرتے ہوئے 2ایٹمی طاقتوں کو بڑی جنگ کے دہانے پرلاکھڑا کیاتھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنگ کا نیا دور شروع ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہےگا، ہم پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا پابندی کے بغیر جواب دینگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کسی نئے نارمل کے قیام کی کوشش کرنے والوں کومعلوم ہونا چاہیے پاکستان نے جواب کا نیا نارمل قائم کررکھا ہے، یہ نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس بارہم جغرافیائی عدم حساسیت کے تصور کو چکنا چور کردیں گے، اس بار ہم بھارتی سرزمین کے دوردراز علاقوں کو نشانہ بنائیں گے۔

جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے بھارت کو معلوم ہو کہ مٹانا دوطرفہ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔