اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے ، جلد دستخط متوقع، احسن اقبال

04 اکتوبر, 2025 00:12

آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا نجی شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھیجی تھی۔

مشاورت کےبعد آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے ہوا ابھی وقت معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے اور جلد معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایسی صورت حال سے بچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے بد خواہ بے امنی اور عدم استحکام چاہتے تھے یہ جیت پاکستان اور آزاد کشمیرکے عوام اورجمہوریت کی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیرامورکشمیرکی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کا ہرپندرہ 15 دن میں اجلاس ہوگا، مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور کمیٹی کے جائزے کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کو قبول ہوگا، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔