’’حماس کا بیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے، ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے‘‘

Hamas’s Response: This is an Opportunity for Ceasefire; We Will Continue Supporting Palestinians, Says Prime Minister
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حماس کا بیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے، ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ’الحمدللہ، ہم جنگ بندی کے اُس مقام کے قریب ہیں جہاں ہم اس نسل کُشی کے آغاز کے بعد سے کبھی نہیں پہنچے تھے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہنے کا عزم رکھا ہے اور ہمیشہ اُن کے ساتھ کھڑا رہے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، تُرکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا شکریہ ادا کرنا لازم ہے، جنہوں نے فلسطینی مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 سالہ اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی‘۔
Alhamdolillah, we are closer to a ceasefire than we have been since this genocide was launched on the Palestinian people. Pakistan has always stood by the Palestinian people and shall always do so.
Gratitude is due to President Trump, as well as to leaderships of Qatar, Saudia…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 4, 2025
شہباز شریف نے کہا کہ ’حماس کے جاری کردہ بیان نے جنگ بندی اور امن کے قیام کے لیے ایک موقع فراہم کیا ہے، جسے ہمیں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’ان شا اللہ، پاکستان اپنے تمام شراکت داروں اور برادر ممالک کے ساتھ مل کر فلسطین میں دائمی امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا‘۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.