اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے براہِ راست پروازوں کا آغاز

04 اکتوبر, 2025 23:47

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مانچسٹر کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی مانچسٹر پروازیں 25 اکتوبر سے شروع ہوں گی جبکہ ہفتہ اور منگل کو اسلام آباد سے مانچسٹر پروازیں چلیں گی۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر، بعد میں لندن کے لیے براہِ راست پروازیں بھی ہوں گی، پی آئی اے کی براہِ راست پرواز سے مسافر 8 گھنٹے میں برطانیہ پہنچ سکیں گے۔

خیال رہے کہ برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔