اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

خضدار میں آپریشن؛ فتنہ الہندوستان کے 14دہشت گرد ہلاک

04 اکتوبر, 2025 13:43

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک جبکہ 20 سے زائد دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا، عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا، خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیارہے، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔