اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کامیابی ممکن ہوئی، مریم نواز

04 اکتوبر, 2025 18:04

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت کامیابی ممکن ہوئی ہے۔

قومی سلامتی اور جنگی کورس کے شرکا سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خطاب میں کہا کہ قومی سلامتی اور جنگی کورس کے شرکا سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، گڈ گورننس سے ہی عوام کے مسائل کا حل ممکن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، پاکستان نے بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔

عوام کی بے لوث ور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے، پنجاب کو ملکی تاریخ کے سب سےبڑے سیلاب کاسامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورس میں مختلف ممالک سے شرکا نے شرکت کی۔

کورس کے غیر ملکی شرکا اپنے ممالک کے سفیر ہیں، مشترکہ تربیتی کورس سے ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔