اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سیلاب کے بعد ملک میں گندم کے بحران کا امکان، قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبر آگئی

05 اکتوبر, 2025 14:32

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث چاروں صوبوں میں گندم کے بحران کا امکان مزید قوی ہوگیا، گندم کی طلب کے مقابلے میں رسد میں کمی سامنے آئی ہے۔

چیئرمین پاکستان اتحاد خالد حسین باٹھ کے مطابق گندم کے بحران اور نتیجے میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ گندم اس وقت سندھ میں 4 ہزار روپے فی من مل رہی ہے اور پنجاب میں 3900روپے ہے۔

اس وقت کوئٹہ میں گندم 4500 روپے فی من ہے جبکہ گندم کی نئی فصل آنے میں ابھی 7 ماہ باقی ہیں۔

چیئرمین پاکستان اتحاد نے بتایا کہ گندم ابھی سے مہنگی ہونا شروع ہوگئی ہے آگے مزید بھی مہنگی ہوگی، کیونکہ سیلاب کی وجہ سے کاشت کاروں کا مزید نقصان ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے گندم کے ذخیرے سے متعلق ایک سوال کہ ذخیرے کے باوجود بحران کیسے آسکتا ہے کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ سے کسی بھی مقام پر مذاکرہ کرلیں، میں جواب دینے کیلیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر کسی بھی طرح درست نہیں ہے کہ گندم مہنگی نہیں ہورہی کیونکہ حکومت نے گندم کی سپورٹ پرائس دوبارہ مقرر نہیں کی۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ہی کراچی میں 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں 2 ہزار سے زیادہ کا اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی میں گندم کی فی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہو گئی جبکہ کراچی میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔

پشاور میں 100 کلوگرام گندم بوری کی نئی قیمت 9800 روپے ہوگئی۔ کوئٹہ میں 9600 روپے ہے۔ لاہور ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں گندم بوری کی قیمت میں 900 تا 1000روپے روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔