اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بلوچستان میں مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ، 4 دہشت گرد ہلاک

05 اکتوبر, 2025 14:09

بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مقامی قبائل پر حملہ کردیا، غیور عوام نے بہادری سے جوابی حملہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی جان کی قربانی دی بلکہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ جھڑپ میں قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مقامی خواتین نے قرآن شریف کا واسطہ دے کر دہشت گردوں سے علاقہ چھوڑنے کی اپیل کی، لیکن دہشت گردوں نے نہ صرف انکار کیا بلکہ خواتین کو مسلسل ہراساں بھی کیا، جس نے مقامی قبائل کو اپنے دفاع پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورکی کے بہادر قبائل نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے اور فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کا مقابلہ جاری رکھیں گے۔

بلوچ عوام کے مطابق فتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ اب عیاں ہو چکا ان کے دہشت گردانہ رویے اور خواتین کی ہراسانی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔