اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

بحیرہ عرب میں طوفان ‘شکتی’ اختیار کرگیا، کراچی میں بارش کا امکان

05 اکتوبر, 2025 12:30

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدت اختیار کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شکتی اس وقت سمندر کے شمال مغرب میں موجود ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس وقت شکتی مزید طاقت اختیار کر چکا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے مگر کل سے طوفان کی شدت میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم، مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا کہ آج شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔