گاڑی خریدنے والوں کیلئے اہم خبر! ہوندا کمپنی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

Bad news for vehicle owners: Major facility discontinued
ہونڈا نے اپنی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان میں لانچ کی گئی نئی ہائبرڈ گاڑی Honda HR-V e:HEV پر خصوصی پروموشن کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق اس مہم کے تحت صارفین کسی بھی مستند ہونڈا 3S ڈیلرشپ سے بکنگ کروا کر گاڑی کی رجسٹریشن بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔
ہونڈا HR-V e:HEV کو جولائی 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ ہائبرڈ کراس اوور اپنی جدید ٹیکنالوجی کے باعث 25 کلومیٹر فی لیٹر تک ایوریج دیتی ہے۔ گاڑی 131 ہارس پاور اور 253 این ایم ٹارک کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ کمپیکٹ کراس اوورز میں شمار ہوتی ہے۔
ہونڈا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق: HR-V VTi کی ایکس فیکٹری قیمت 75 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر ہے۔ HR-V VTi-S کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
نئی HR-V e:HEV Hybrid سب سے اوپر کے ویرینٹ کے طور پر 89 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل کی بکنگ کے لیے صارفین کو 15 لاکھ روپے ایڈوانس جمع کرانا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.